Murree water shortage 48

مری پانی کا شدید بحران پیداہوگیا عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے

ملکہ کوہسار مری میں گرمائی سیزن کاآغازہوتے ہی پانی کا شدید بحران پیداہوگیا عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے گذشتہ پانچ دنوں سے شہری دوردور سے چشموں سے پانی بھرکر لانے پر مجبور ہوچکے ہیں محکمہ مری انتظامیہ اورپبلک ہیلتھ مری کی ناقص حکمت عملی اور بروقت پانی کی سٹوریج نہ کئے جانے سے تمام سٹوریج میں پانی ختم ہونے سے شہر بھر میں پانی کی سپلائی مکمل بند ہوچکی ہے جسکے باعث جہاں مقامی آبادی بری طرح متاثر ہورہی ہے وہاں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح بھی اپنی تفریح ادھوری چھوٹ کر اپنے شہروں کو واپس لوٹنے پرمجبورہوچکے ہی جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کاکہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پائپ لائینوں میں مٹی آنے سے پانی بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ سیاح،کاروباری حلقے اورشہر ی پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں۔