murree Excavator 97

مری میں سرسبز درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی کھدائی کا سلسلہ اپنے عروج

ملکہ کوہسار مری میں سرسبز درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی کھدائی کا سلسلہ اپنے عروج پر جی پی او چوک کے چاروں اطراف کریٹ کے پہاڑ کھڑے کردیے گئے تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا کے احکامات کھو کھاتے۔دن رات مری شہر میں ایکسیویٹر مشینیں پہاڑ ریزہ ریزہ کرنے میں مصروف۔اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے دو ہفتے قبل جناح ھال مری میں میونسپل کارپوریشن مری کی تمام برانچوں کے ملازمین ایک اجلاس میں احکامات جاری کیئے تھے کہ مری میں کہیں بھی ایکسویشن مشین اور ہائیڈرالک بورنگ مشین لگانے کی اجازت ہر گز نہیں ہے۔تمام ملازمین بلا خوف و خطر اس حوالہ سے اپنے فرایض سر انجام دیتے ہوۓ کاروائی کریں جہاں ان کو اسسٹنٹ کمشنر کی ضرورت پڑے گی وہ حاضر ہونگے۔لیکن اسسٹنٹ کمشنر کے ان احکامات کو نہ ہی سرکاری ملزمین نے خاطر میں لایا اور نہ ہی ان کو کوئی دنیا و آخرت کا کوئی خوف و خطرہ ہے مافیا کی تجوریوں کے سامنے سب سر باسجود ہیں اور دن رات پہاڑ کٹ رہے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر مری کی رٹ کو مافیا سر عام شہر کےپوش علاقہ کشمیر پوائنٹ اور شہر کی دیگر ملحقہ سڑکوں پر چیلنچ کیا جا رہا ہے بعض مقامات پر صدیوں پرانے راستے اور انگریز دور میں سڑکوں کی بنائی جانے والی حفاظتی دیواریں جنکو زلزلہ اور لینڈ سلائیڈنگ نہ ہلا سکی یہ دیواریں مافیا نے اکھاڑ کر رکھ دیں اور ان کے قیمتی ہاتھ کے بنے پھتر غائب کر دیئے۔اور صدیوں پرانے پیدل راستے بھی کئی مقامات پر ان ایکسویشن مشینوں نے ختم کر دیئے۔۔۔