Eating inside a restaurant 43

ملکہ کوہسار مری میں ویک اینڈ کے دوران 19ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی ٹریفک ترجمان مری

ملکہ کوہسار مری میں گرمائی سیزن عروج پر ہے ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے سیاح حضرات مری کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے آتے ہیں۔ گذشتہ ویک اینڈ پر 19ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی جبکہ مری شہر میں پارکنگ کی گنجائش بہت کم ہے ٹوٹل 4000گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے مری شہر میں پارکنگ ایک بڑا مسلہ ہے کیونکہ روڈ کی ون سائیڈ پر پارکنگ ہونے سے ٹریفک کے بہاؤمیں خلل پڑتا ہے جبکہ مری کی تمام سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے اس لئے سرکل مری میں کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں صبر و تحمل سے کام لیں دوران ڈائیونگ روڈ پر ہر روڈ استعمال کرنے والے کے خیال رکھیں تا کہ اپ سے کسی کو تکلیف نہ ہو ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مری میں گاڑیاں داخل ہوتی ہیں ان سے ویک اینڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اسلئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیئے ٹریفک وارڈنزکی اضافی نفری تعینات کی ہے نو پارکنگ ایریاء کو کلئیر کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے مری میں تین لفٹر اور دو عدد کرین دی ہوئی ہیں جو ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں کو لفٹ کر کہ مناسب جگہ پر شفٹ کرتے ہیں تا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے اور سیاحوں کو سرکل مری میں محفوظ طریقے سے منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ اس ویک اینڈ پر 28سو سے زائد سیاحوں کو آن گراؤنڈ مدد و معاونت فراہم کی اور ٹریفک قوانین کے متعلق گائیڈنس فراہم کی گئی۔ مری میں ایک طرف پارکنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور دوسری طرف ہزاروں کی تعداد میں ویک اینڈ پر گاڑیاں مری کا رخ کرتی ہیں اس سے ٹریفک کے مسائل بڑھ جاتے ہیں اور ٹریفک وارڈنز افسران کو ٹریفک کے بہاؤ کے بہتر بنانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پھر بھی ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم اور مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز دن رات موسمی حالات کی پروان کیے بغیر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں اس پر ملکہ کوہسار مری کی سماجی و سیاسی شخصیات و مختلف تنطیموں ویک اینڈ پر گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کو بہترین طریقے سے مری کی سڑکوں پر رواں دواں رکھنے پر ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی کو بے حد سراہا ہے۔سرکل مری میں سنی بنک ٹریفک کنٹرول روم قائم ہے سرکل مری میں کسی بھی جگہ پر ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم 051-9269200پر رابطہ کریں مری میں ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں، پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ان کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس نئے عزم کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کے لئے کوہشاں