Mohalla ShawalaMohalla Shawala 32

مری شہر محلہ شوالہ میں سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ کرپٹ مافیا کے تعاون سے جاری

مری شہر محلہ شوالہ میں سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ کرپٹ مافیا کے تعاون سے جاری۔ وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو نظر انداز کرتے ہوئے مری میں جنگلات کے گرین ایریا سے سرسبز و شاداب درخت کاٹ کر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بلاخوف خطر تجوریوں کا منہ کھول کر محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں جاری ہے۔جس پر محکمہ جنگلات۔محکمہ مال۔تحصیل انتظامیہ مری۔میونسپل کارپوریشن مری تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے۔خفیہ ایجنسیز خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں میونسپل کارپوریشن اور محکمہ جنگلات۔محکمہ مال کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ کیاگیا ہے جو ایک خوبصورت گرین ایریا ہے اگر اس قیمتی سرکاری زمین کو فوری واگزار نہ کرایا گیا تو خوبصور سر سبز و شاداب علاقہ مکمل ختم ہو جائیگا جبکہ مذید باقی لوگوں کو بھی جنگل کی سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا موقع ملے گا۔ جس سے مذید جنگل کی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کی جائیں گی،عوام الناس نے اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا۔ڈی ایف او مری عامر سہیل اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے مری میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان سے ساری جگہ سرکاری تحویل میں لی جائے کیونکہ ان کے پاس ملکیت یا الاٹمنٹ کا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے اور جو سرکاری کالی بھیڑیں اپنی جیبیں گرم کر کے ان غیر قانونی تعمیرات میں مدد کرتے ہیں ان کے کیخلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔