gpo Murree 63

مری مال روڈ مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا

مری مال روڈ مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جگہ جگہ پر بھکاریوں کی بھرمار جی پی او چوک سے مرحبا چوک مختلف سٹال کی بھرمار غیر قانونی اسٹال اور بھکاریوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسارمری میں ہفتہ وا رتعطیلات گزارنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری کثیر تعدادمیں گرمی کے ستائے ہوئے لوگ ان خوبصورت وادیوں کے حسین نظاروں،دلفریب موسم اوردلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کارخ کررہے ہیں کشمیر پوائنٹ،مال روڈ،پنڈی پوائنٹ،بھوربن،نیومری پتریاٹہ دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے، گرمائی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مال روڈ پر پان کے تھیلے سٹال پیشہ وربھکاری اورافغانی بچے مری کارخ کرلیتے ہیں جو نہ صرف سیاحوں کیلئے دردسر بنتے ہیں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں پیشہ وربھکاری اور کم عمر افغانی بچے گرم موسم سے بچنے کیلئے مری کارخ کرلیتے ہیں مال روڈ سمیت دیگر مقامات پر پیشہ ور بھکاری جگہ جگہ بچوں کو زمین پر لٹاکر لوگوں سے بھیک مانگتے ہیں وہاں افغانی بچے بھی مٹھائیاں،ببل گم اور دیگر چھوٹی چھوٹی اشیاء زبردستی سیاحوں کوفروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جوبھیک مانگنے کا نیاطریقہ ہے لوگ ان بچوں کو کچھ خریدے بغیر پیسے بھی ترس کھاکردے دیتے ہیں اگر کوئی ان سے چیز نہ خریدے تواس وقت تک انکا پیچھاکرتے ہیں جب تک ان سے بھیک کی صورت میں پیسے وصول نہ کرلیں، تحصیل انتظامیہ،سٹی ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ وربھکاریوں اور افغانی بچوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس سلسلہ کوبندکیاجائے تاکہ ملک اوربیرون ممالک سے سیرکیلئے آنے والوں کی تفریح خراب نہ ہوانہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں نے پیشہ وربھکاریوں،افغانی بچوں اور ان سے بھیک منگوانے والے والدین کیخلاف کاروائی نہ کی اورانکی سیاحتی مراکز میں داخل ہونے پر پابندی عائد