200

ایکسپریس وے سے تجاوزات انتظامیہ کی مدد سے ختم کی جائیں گی،محمد طیب نذیر

مری آئی جی سید امام کلیم اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس وصال فخرسلطان راجہ کے وژن اورہدایات کے مطابق موٹر وے پولیس کابنیادی مقصدصاف اور شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا اورقانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ایکسپریس وے مری محمدطیب نذیرنے دیگر موٹر وے افسران کے ہمراہ مری پریس کلب میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایاکہ وہ آئی جی اورڈی آئی جی موٹروے کی خصوصی ہدایت پر مری پریس کادورہ کرنے آئے ہیں انہوں نے موٹروے پولیس کے حوالے سے بنیادی نکات بتاتے ہوئے کہا ہمارابنیادی مقصد موٹروے کو استعمال کرنے والوں کوبہترین اور محفوظ ماحول فراہم کرنا،ٹریفک کوکنڑول اورریگولیٹ کرنا ہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ موٹروے ہو یاہائی وے ٹریفک کی روانی کویقینی بنایاجائے اور محفوظ رکھاجائے،قانون پرعملدرآمد کروانا بھی ہماری ذمہ داری ہے جوبھی گاڑیاں موٹروے پر چلتی ہیں کی فٹینس کو دیکھنا اور مکینکلی جو ٹھیک ہو ان کو سفر کرنے کی اجازت دینا،کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں دی جاتی اگر کوئی کم عمر بچہ موٹرسائیکل چلاتاہواپکڑاجائے تو ان کے والدین سے بیان حلفی لیکر وارننگ کے بعد چھوڑاجاتاہے،حادثات کی صورت میں ابتدائی رپورٹ موٹر وے پولیس مرتب کرتی ہے اورفیصلہ دونوں پارٹیوں کے درمیان کیاجاتا ہے بعد ازاں اس کا استغاثہ لوکل پولیس کو دیاجاتا ہے،آئل ٹینکرزاوربڑی گاڑیاں اگر ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرے تو انکے خلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے اور مسافروں سے بدتمیزی کرنے اورزائدکرایہ وصول کرنے والوں کا ریکارڈرکھتے ہیں اور 10 سے پندرہ دنوں کیلئے ان گاڑیوں کا داخلہ موٹروے پر بندکردیاجاتا ہے،شاہراہ پر رکاوٹ بننے والی تجاوزات مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ختم کیاجاتا ہے انہونے بتایاکہ موٹروے پولیس این ایچ اے کی ایڈوائزری کے طورپربھی کام کرتی ہیں اب ہم لائسینس بھی جاری کرتے ہیں،موٹروے پولیس کاایف ایم ریڈیو95 بھی روڈ سیفٹی کے حوالے اہم کردار کرتا ہے،محفوظ سفر کی فراہمی اورتحفظ فراہم کرنا،قانون کی عملداری اور،خوش اخلاقی سے پیش آنا،روڈ اگر قابل استعمال نہ ہوتو فوری متعلقہ ادارے سے رابطہ کرکے ٹھیک کروانااور استعمال کرنے والوں کو سکیورٹی اورسہولیات فراہم کرنے میں بھی موٹر وے پولیس اپنا احسن طریقے سے اپناکردار اداکررہی ہے،سفر کرنے والے ہیلپ نمبر130 پر مددحاصل کرنے کے علاوہ اہم نے ہم سفر ٹریول ا ایڈوائزری ایپ بھی ہم نے بنائی ہے جس سے سب بہترین استفادہ حاصل کر سکتے ہیں موٹروے کاوژن قانون کی عملداری،خوش اخلاقی،بروقت مددکرنااورمحفوظ سفر فراہم کرنا ہے،انہوں نے بتایاکہ موٹروے پر تمام غیر قانونی یو ٹرن کو ختم کردیاجائیگا جہاں ضرورت ہوئی اورنقشہ میں جویوٹرن ہونگے ان کوہی بحال رکھاجائیگا۔