Accidents 93

تحصیل مری کے دومقامات پر ٹریفک حادثے

مری:تحصیل مری کے دومقامات پر ٹریفک حادثے پہلا حادثہ جی ٹی روڈ چھتر کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار کار نے ایک 10 سالہ طالبعلم عبداللہ ولد شوکت سکنہ چھتر جو سکول سے چھٹی کے بعد سڑک عبور کررہا تھا کو تیز رفتار کار نے کو ٹکرمار کرشدید زخمی کردیا جبکہ دوسرا حادثہ سرینگر روڈ لوئر ٹوپہ مری کے قریب پیش آیا جس میں ایک مہران کار اورکیری بولان میں بے احتیاطی کے باعث تصادم ہوگیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا حادثوں کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں ایمرجنسی ایمبولینسیں لیکر کر موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائی شروع کرتے ہوئے چھترکارہائشی 10 سالہ عبداللہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا،دوسراحادثہ دوسرا حادثہ لوئر ٹوپہ کے قریب سرینگر روڈ پر بے احتیاطی کے نتیجے میں پیش آیا جس میں مہران کاراورکیری بولان میں تصاد م ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسکوریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم نے ابتدائی طبی امداددینے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیا۔