Forests murree 50

جنگلات۔برساتی قدرتی نالوں قدیمی پیدل راستوں کے بعد سڑک پر بھی قببضوں کی کہانیاں سامنے آنے لگیں

مری لینڈ مافیا نے آئین پاکستان کے تحت حاصل حقوق بھی سلب کرنے شروع کر دیئے۔ جنگلات۔برساتی قدرتی نالوں قدیمی پیدل راستوں کے بعد سڑک پر بھی قببضوں کی کہانیاں سامنے آنے لگیں۔مری شہر میں کلڈنہ روڈ اور سنی بنک کی پرانی کیمپ مبارک روڈ کو ایک شخص نے عام عوام اور مقامی آبادی کے لیئے بند کر دیا۔اس سے قبل بھی یہ روڈ اسی شخص نے تقریباً ایک سال قبل بند کیا تھا تو یہاں کے مقامی لوگوں نے اسوقت کے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر مری کو شکایت کی تھی جس کے بعد یہ روڈ کھول دیا گیا تھا اب ایک مرتبہ پھر سے یہاں پر فلیٹ تعمیر کرنے والے مافیا نے روڈ بند کر کہ مقامی لوگوں کے لیئے درد سر پیدا کر دیا ہے جبکہ آئین پاکستان کے تحت حاصل حقوق کے تحت بھی اگر کسی جگہ سے عام افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے وہ کسی کی مالکیت ہوتے ہوۓ بھی کوئی بند نہیں کر سکتا جبکہ کیمپ مبارک روڈ گورنمنٹ سے مقامی افراد کی آمد و رفت کی سہولت کے پیش نظر بنائی گئی تھی اور یہ مری شہر کی معروف روڈ ہے جس پر مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق۔فرزند سیٹزن فورم مری عمیر جاوید اختر عباسی ایڈوکیٹ۔راجہ مسعود آصف۔اور یہاں کے مقامی افراد نے کمشنر راولپنڈی۔ اسسٹنٹ کمشنر مری۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری سے سرعام بیرئیر لگا کر روڈ بند کر کہ عوام الناس کے لیئے اذیت پیدا کرنے والوں سے روڈ واگزار کروا کر اس کو عام لوگوں کی آمد و رفت کے لیئے استعمال کرنے کے قابل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔