Tournament 156

تریٹ الیون نے نمبل کالسنگڑا الیون کے خواب چکنا چور کرتے ہوۓ جیت لیا۔

مری:صابر عباسی افتخار عباسی میموریل ٹورنامنٹ تریٹ الیون نے نمبل کالسنگڑا الیون کے خواب چکنا چور کرتے ہوۓ جیت لیا۔تحصیل مری کی معروف سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیات راجہ محمدصابرعباسی مرحوم اور افتخار عباسی مرحوم کی یادمیں منعقد ہونے نمبل مری سپرلیگ ٹورنامنٹ یونین کونسل تریٹ کی ٹیم کے کپتان حامد فراز عباسی کی تباہ کن برق رفتار گیندوں نے نمبل کالسنگڑا کے بیٹسمینوں کو نظریں چیک کروانے پر مجبور کر دیا ۔فائنل میچ کے آخری اوور میں نمبل کالسنگڑا الیون کو 25 رنز درکار تھے جو تریٹ الیون کے حامد فراز کی برق رفتار بولنگ کے سامنے مشکل ترین پہاڑ ثابت ہوۓ۔ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ مری کی یونین کونسل نمبل میں منعقد ہوا جو انتہائی دلچسپ میچوں کے بعد اختتام پزیر ہوا،ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں تحصیل مری کی بہترین 32 ٹیموں نے شرکت کی سخت مقابلوں کے بعد فائنل میچ تریٹ الیون اور نمبل کالسنگڑہ الیون کے درمیان کھیلا گیا، جو انتہائی کانٹے دار فائنل میچ تھا جس کا ٹاس جیتنے پر تریٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوروں میں 85 رنز بناۓ اورانکے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اوپنر علی ندیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 انفرادی رنز بنائے بعدازاں نمبل کلسنگڑا کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز بھر پور طریقے سے کیا اور اوپنرز سجاول نے دھواں دھار بیٹنگ شروع کی ایسا محسوس ہو رہا تھاکہ نمبل کلسنگڑا یہ میچ باآسانی سے جیت جائے گی لیکن آخری اور میں 25 رنز درکار تھے کہ تریٹ الیون کے کپتان مری کے معروف کھلاڑی حامد فراز عباسی نے زبردست باؤلنگ کروا کر برق رفتار بولنگ سے نمبل کالسنگڑا سے جیت کا خوب چھین کر تریٹ کی جھولی میں ڈال دیا۔حامد فراز نے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلوائی۔جیتنے والی ٹیم تریٹ الیون نے جیت کا خوب جشن نمبل کی سر زمین پر منایا،اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی ضیاء اللہ عباسی اورامان اللہ عباسی سپورٹس کلچرتحصیل مری کے صدرمراد عاسی،عاقب اعجاز۔عمر عباسی۔توقیر عباسی۔عبدالرحمان المعروف کالا شیخ عبیدالرحمان نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور خوبصورت ٹرافی دی جس کو تریٹ الیون کی ٹیم نے پورے گراؤنڈ میں لہرایا، رنز ا پ ٹیم کو بھی ٹرافی اور نقد انعام دیاگیا جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ کرنے پر بہترین بلے باز کا اعزاز سجاول کے نام ہوا،اس موقع پر مہمان خصوصی ضیاء اللہ عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نمبل میں کرکٹ گراؤنڈ بنایاجائیگا جو گزشتہ 30 سالوں میں نہ بن سکا۔انھوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان کو بے روی سے بچانے کیلئے نشے سے انکارکھیلوں سے پیار ہمارا مشن ہے،مہمانان خصوصی نے تحصیل مری میں بہترین ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر میں آ رگنائزر امجد عباسی۔شیر باز عباسی۔احتشام سرور، اوردیگرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے حکومت پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے تحصیل مری کے نوجوانوں کے لیئے جلد کرکٹ گراؤنڈ بنانے کامطالبہ بھی کیاتاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہوسکیں اوربہترین اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکیں۔