Workers 26

مری مسلم لیگ ن کے ورکرز کو عزت دینے کے لیئے ورکرز اتحاد بننے کی صدائیں

مری: مری مسلم لیگ ن کے ورکرز کو عزت دینے کے لیئے ورکرز اتحاد بننے کی صدائیں۔پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی اور ورکرز کو آگے لانے کی کوشش۔ورکرز اور بلدیاتی چیئرمین تنازعہ بڑوں تک پہنچاۓ جانے کا عندیہ۔تفصیلات کے مطابق 20جون بروز اتوار مسلم لیگ ن کے ورکروں نے سترہ میل جنید عباسی کے دفتر مارگلہ ویلی میں اہم میٹنگ کی جس میں مسلم لیگ ورکرز گروپ کے اہم ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور اس میں ورکرز اتحاد کی بنیاد رکھی ورکر اتحاد کو مذید مظبوط کر کے آگے چلنے کا پلان تیار کیا اور پہلی میٹنگ اس حوالہ سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مری حق نواز عباسی سے طے ہوئی ہے۔ورکر اتحاد کا مقصد ہمیشہ سے پس پشت ڈالے جانے والے ورکرز کو اہمیت دینا ہے۔جن کو عزت دیئے جانے کے اقدامات ہیں جو کہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ورکرز کی عزت اور انکا جائز مقام دلانے اور مسلم لیگ کی کمزور پالیسیوں کو لیڈر شپ سے میٹنگ کر کے دور کرانا شامل تھااس اتحاد میں فیصلہ ہوا ہم میں سے کوئی ورکر کا لیڈر نہیں ہوگا سب ورکر ایک جان ہو کر پارٹی اور لیڈر شپ کے دست و بازو بنیں گے اور لیڈر شپ کی کمزوریاں پارٹی حوالے سے دور کرائیں گے تنظیم سازی ورکرز اتحاد کا اہم مشن ہے جس سے پارٹی مظبوطی کے لیئے تمام ورکرز اپنا اپنا کردار ادا کریں گے میٹنگ میں فیصلہ ہوا تمام چئیرمین حضرات بھی پارٹی اثاثہ ہیں مگر ہر پروگرام کی مشاورت میں ہم امید کرتے ہیں کہ چئیرمین حضرات مشاورت لیڈر شپ اور ورکرز اتحاد کی مشاورت سے چلیں گے جو پارٹی اور لیڈر شپ اور چئیرمینیوں کی مظبوطی ہو گی نیز حلقہ میں پارٹی کو مذید مظبوط کرنے کے لیئے از سر نو تنظیم سازی پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔۔