gpo Murree 63

مری اورگلیات کا کوہسارمری میں ویک ایند کے موقع پر سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

ملک بھرسےگرمی کے ستائے سیاحوںرخ کرلیاھے تفریحی مقامات پر میلے کا سماں مری کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگی ہیں ٹریفک کا نظام درھم برھم منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگانا عرصہ دراز سے مری میں تعینات وارڈنزبے بس بے بس دکھائی دینے جبکہ گرمائی سیزن میں اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی 160 سے زائد وارڈن مری میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ٹریفک پلان جاری کیا جانے لگا رش کے باعث جھیکاگلی بھوربن روڈ، لوہر ٹوپہ، کلڈنہ روڈ، کارٹ روڈ اوراپرجھیکاگلی ویوفورتھ روڈسمیت مختلف سڑکوں پپر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں گرمائی سیزن میں مختلف روڈز پر گھنٹوں ٹریفک جام کے باعث سیاح فیملیاں گاڑیوں میں ہی مقید ہو کر رہ گئی ہیں سیاح ڈن بھردیگرتفریحی مقامات پر گزارنے کے بعد شام ڈھلتے ھی مال روڈ پرٹوٹ پڑے ہیں جو مال روڈ کی سیراورچہل قدمی کے دوران دلفریب موسم اور حسین نظاروں سے بھرپور لطف اندوزہورھے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مری انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں پارکنگ کے مسائل ہیں ویک اینڈ پر 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی پارکنگ کی گنجائش نہ ہونے کے باعث سیاحوں کو ٹریفک جام کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،،،