Kohsar Union of Journalists 133

کوہسار یونین آف جرنلسٹس خطہ کوہسارمری کی سب سے بڑی صحافیوں تنظیم ہے اورنگزیب عباسی

مری:کوہسار یونین آف جرنلسٹس خطہ کوہسارمری کی سب سے بڑی صحافیوں تنظیم ہے حلقہ این اے 57 اورپی پی 6 کی چارتحصیلوں مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلرسیداں سمیت دوبیرن کلا ں،چوہا خالصہ اورسر صوبہ شاہ کے تمام پریس کلبوں اورصحافیوں کی نمائندہ تنظیم کا پہلاباضابطہ بالمشافہ اجلاس اتوار کے دن جناح ہال مری میں مری کے صحافیوں کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں مذکورہ تنظیموں کے عہدیداروں اورارکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کی صدارت صدر کوہسار یونین آف جرنلسٹس اورنگزیب عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین کوہسار یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین رسالت علی چشتی تھے اجلاس میں جنرل سیکرٹری کوہساریونین آف جرنلسٹس سید تاج حسین بخاری،مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمدعباسی،ایوان صحافت گلیات کے چیئرمین سردارمحمداقبال،آصف محمود ستی، ظاہر ستی،بابرستی،ظفراقبال رحیم،رضا عباس،ڈاکٹر عتیق،سجاد احمدعباسی،عبدلمجید کیانی،محمدمقصود،منیر چشتی،یاسریاسین ملک،راجہ طاہر محمود،ڈاکٹر محمدعتیق،چوہدری نوید،غلام اکبر چیمہ،عتیق عباسی،حماد شوکت عباسی،محمدطیب عباسی،حیدر علی خان،حیدراسلام عباسی خواجہ وامق اقبال،راجہ عثمان،عثمان مانی،امجدبٹ،فہیم زبیر،خرم شہزاد،عمران ستی،آصف شاہ،حنیف ترک،بابوصفدر عباسی،واجد عباسی۔سہیل احمد،حنظلہ اونگزیب عباسی،سیدمحمداحمد سمیت بڑی تعدادمیں چاروں تحصیلوں کے ورکنگ صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ فیصلے کئے گئے کہ خطہ کوہسا ر کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائیگا،چاروں تحصیلوں کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائیگی اور ان کو حقوق دلائے جائینگے،تمام امور کو مشاورت کے تحت چلایاجائیگا، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ صحافیوں کے اورانکے علاقوں کے تمام مسائل حل کئے جائینگے اور انکو انکے حقوق سے اب محروم نہیں رکھاجاسکے گا بعدازاں صحافیوں کے اعزاز میں ایک ظہرانہ بھی دیاگیا۔