Chalam 50

مری کے سینئر صحافی بابر مغل کے جواں سال بہنوئی راجہ ریاض مرحوم کی رسم چہلم

مری کے سینئر صحافی بابر مغل کے جواں سال بہنوئی راجہ ریاض مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی علاقہ کوٹلی آزاد کشمیر سہنسہ اودھے شریف میں ادا کردی گئی چہلم کی پروقار تقریب میں مذہبی، سیاسی،سماجی،کاروباری،صحافتی شخصیات نے شرکت کی شرکاء نے مرحوم اوران کے خاندان کی علاقہ کی خدمات سنہری حروف میں رقم ہوگی اور انکو بہترین کردارادا کرنے پرہمیشہ یاد رکھا جائیگا شرکاء کاکہناتھا کہ مرحوم بھی اعلیٰ صفات کے مالک ملنسار انسان تھے اور انہوں نے اپنی تمام زندگی عزت سے اور انسانیت کی خدمت میں گزاری اسی لئے آج اہل علاقہ اور ان کے دوست احباب ان کی کمی کو محسوس کر رہے ہیں ان کی اچانک وفات سے جو خلا ء پیدا ہوا وہ صدیوں پر نہیں ہوگا،چہلم کی تقریب میں سینئر صحافی بابر مغل،نوید مغل،آصف مغل،عقیل مغل،عابد اعوان،مرحوم کے بڑے بھائی راجہ فیض کے علاوہ مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیات سول سوسائٹی،عزیز واقارب اور اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی،آیت الکریمہ،سورۃ ےٰسین،اوردیگر جبکہ دوسری جانب مری پریس کلب کے سینئر صحافیوں اور ورکنگ جرنلسٹ نے میں مرحوم راجہ ریاض مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اللہ تعالی مرحوم راجہ ریاض کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین آیات پڑھی گئی اورمرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گئی۔