Rescue 1122 Murree 64

ریجنل آفسیر ڈاکٹر عبدالرحمن کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو1122 مری کا دورہ

مری:ریجنل آفسیر ڈاکٹر عبدالرحمن کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو1122 مری کا دورہ مری کے تمام ریسکیواسٹیشنوں،کنٹرول روم سمیت تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ انکے دورے کابنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پاناار ریسکیو مری کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کاجائزہ بھی لینا شامل ہے اس موقع پر گرمائی سیزن کے دوران شہریوں کو بر وقت ریسکیو سروس کی فراہمی کے تشکیل دیے گئے ایمرجنسی کور پلان پر انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے تفصیلی دستیاب وسائل پر بریفنگ دی کہ گرمائی سیزن کے دوران تحصیل مری میں پیش آنے والے حادثات پر بہتر ایمرجنسی سروس مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں، اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑیوں، بلڈنگ اور سٹاف کے ٹرن آؤٹ کا معائنہ کیا، عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی اور سٹیشننوں پر صفائی کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئیں،انہوں نے سیاحوں اورعوام کوہدایات دیں کہ ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ حادثات میں کمی آئے حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل بھی کریں، ریسکیو اہلکار شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے رہیں گے،بعد اذاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے انچارج ایمرجنسی آفیسر مری کے ہمراہ بروری کے مقام پر منعقد ہونے والی فیلڈ ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیا،یاد رہے اس فیلڈ ایکسرسائز میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ریسکیو اہلکار ز بھی بھر پور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فیلڈ ایکسرسائز کروانے کا بنیادی مقصد کسی بھی بڑے سانحے کی صورت میں پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کاروائیوں کو جاری رکھان ہے،محفوظ معاشرے کے لیے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔