Murree E-NADRA Center 231

ای نادرا سنٹر نائس کمپیوٹر موٹر ایجنسی مری میں قائم

مری:ای نادرہ سہولت اب مری میں بھی دستیاب ہو گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن ۔ٹرانسفر ۔ٹوکن ٹیکس اور اسلحہ لائسنس کی فیس جمع کروانے کے لئے ای نادرا سنٹر نائس کمپیوٹرمری- موٹر ایجنسی میں قائم ہوگیاہے ۔اس پر عوامی حلقوں نے خوشی اور اطمنان کا اظہارِ کیا ہے کہ اب انھیں راولپنڈی جانے کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا ہے ۔اس سےپہلے یہ کام کروانے کے لئے مری کے مقامی لوگوں  کواسلام آباد اور راولپنڈی جانا پڑتا تھا جس سے پورا پورا دن ضائع ہو جاتا تھا ۔
ای نادرا سہولت میں شناختی کارڈ کی تصدیق
۔نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن
۔ٹرانسفر
۔سمارٹ کارڈ کی ریکوسٹ
۔گاڑیوں کی ٹوکن فیس
۔ایف بی آر ٹیکس پیڈ تصدیق
۔بی ایس پی کی تصدیق
اور اسلحہ لائسنس فیس کی سہولت مری میں فراہم کر دی گئی ہے جس سے لوگ بڑی تعداد میں اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ای نادرہ سہولت سینٹر کام کرنے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ،،