Syed Baba Lal Shah 69

سید بابا لعل شاہ سرکار سوراسی نیو مری کا 53ویں عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری

مری :سید بابا لعل شاہ سرکار سوراسی نیو مری کا 53ویں عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔مخدوم سید نوید الحسنین کاظمی کے زیر اہتمام اس عرس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں، مریدین، اور زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ساجد قریشی ۔شیخ انیس ۔اور دیگر مریدین کی دربار میں حاضری اور چادریں بھی چڑھائی عرس کے موقع پر محفل نعت ۔ذکر و ازکار درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔کرونا کی وجہ سے گزشتہ سال عرس کی تقریبات نہیں ہو سکیں ۔اس سال کے موقع پر بڑی تعداد میں زاہرین شریک ہیں ۔عرس کی تقریبات میں گدی نشین مخدوم سید نوید الحسنین کاظمی نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کا انعقاد بھی کیا
مخدوم سید نوید الحسنین کاظمی نے کہا کہ دربار میں حاضری ہدایات اور دینی روشنی کا سر چشمہ ہیں جہاں سے روحانیت کے چشمے پھوٹتے ہیں اور لوگ فیض و برکات سے ۔مستفید ہوتے ہیں
حاضری کے دوران قرآن خوانی،دوروسلام کے نغمے لبوں پر سجائے رکھیں اور اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رھیں اورہر قسم کے غیر شرعی فعل سے اجتناب کریں،،