Blasphemy 21

ناموس رسالت پر سخت قانون سازی کی اشد ضرورت ہے

مری:ناموس رسالت پر سخت قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔صدر مری بار اسوسی ایشن جلیل اختر عباسی،مری بار ایسوسی ایشن کے صدر جلیل اختر عباسی کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن مری کے وفد کی وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فرغ نسیم کے ساتھ ملاقات کی اور مری بار کے جملہ مسائل اور وکلاہ کے چیمبرز کے لئے گرانٹ کا مطالبہ کیاوفاقی وزیر قانون فرغ نسیم نے مری بار کے وفد کو یقین دلایا کہ آپکو فنڈ بھی فراہم کریں گے وزیر قانون نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن کی روک تھام کے لئے وکلاء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،جلیل اختر عباسی نے کہا کہ ملک پیارے بنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے ملا ناموس رسالت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،وفد میں جنرل سیکرٹری مری بار وسیم الدین عباسی،سینئر ممبران مری بار شبیر محمود ملک ایڈوکیٹ اور اسد اقبال عباسی بھی شامل تھے۔