Attiq-ur-Rehman 115

مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف مسلسل رابطے میں ہیں امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن

مری:جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک جاری ہے مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف مسلسل رابطے میں ہیں موجودہ حکومت کو شروع دن سے تسلیم کیا نہ کریں گے حکومت سے نجات کی تحریک دوبارہ شروع کر رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوربن میں صوبائی مجلس عاملہ و ضلعی امراء و نظماء کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ، قاری سیف اللہ سیفی امیر جے یو آئی تحصیل مری اور دیگر عہداران بھی موجود ہیں انکا کہنا تھا کہ اگست کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخ ساز اجتماع منعقد کیا جائے گاکل کے اسمبلی اجلاس میں حکومتی اراکین نے بازاری زبان استعمال کی پہلی دفعہ اسمبلی میں حکومتی اراکین ہنگامہ آرائی کرتے نظر آ رہے ہیں، مری میں ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔