Kohsar University 31

کوہسار یونیورسٹی اپرجھیکاگلی روڈ پر کامیاب فرضی مشق کاانعقاد ہوا

مری:ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی خصوصی ہدایات پر انچارج ایمرجنسی آفیسر مری حمزہ علی خان کی نگرانی میں میجر ایمرجنسیز کو موثر انداز میں ڈیل کرنے کیلئے انسیڈنٹ کمانڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے منعقد ہونے والی پہلی فرضی مشق کا انعقاد کیاگیا،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پرکوہسار یونیورسٹی اپرجھیکاگلی روڈ پر کامیاب فرضی مشق کاانعقاد ہوا جس میں ریسکیو افسران،ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں اور رضاکاروں نے بھر پور شرکت کی،انسیڈنٹ کمانڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت منعقدہونے والی فرضی مشقوں کا مقصد میجر ایمرجنسیز کے دوران انسیڈنٹ کمانڈ این مینجمنٹ پوسٹ،ان سائیٹ آپریشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر،ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپ،لوجسٹک کیمپ کے قیام اورتشکیل دئیے گئے سیکٹرز کی طرف سے سٹینڈرث آپریٹنگ پروسیجر پر عملدرآمدکرنا اورا پنی پیشہ ور انہ ذمہ داریوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں درپیش چیلنجوں سے مزید بہتر اورموثر انداز میں نمٹا جاسکے اوربہتر اندازمیں عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کویقینی بنایا جاسکے،ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن اور انچارج ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیواہلکارں اور ریسکیو رضاکاروں کو کامیاب فرضی مشق پر بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔