Beggars 59

ملکہ کوہسار مری مال روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار

مری:گرمائی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر سے پیشہ وربھکاریوں نے ملکہ کوہسار کارخ کرلیا ٹولیوں کی تعدادمیں سینکڑوں گداگر وں نے سیر تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کو عذاب میں مبتلاکررکھا ہے زبردستی بھیک لینے کی کوشش کی جاتی ہے،بھکاری جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اوربچوں کی ہے جو سیاحوں خصوصاً خواتین کے کپڑے تک پکڑلیتے ہیں اور بھیک لئے بغیر ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے،جبکہ درجنوں افغانی بچے بھی ٹافیاں،ببل اور دیگر چھوٹی چھوٹی اشیاء فروخت کرنے کیلئے مال روڈ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ہروقت موجود رہتے ہیں اور اپنی اشیاء فروخت کرنے یا بھیک کی صورت میں کچھ پیسے ملنے تک ان کو بہت تنگ کرتے ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں سیاحتی،کاروباری حلقوں نے فوری کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔