Murree weather pleasant 39

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا روزانہ ہونے والی بارشوں اورژالہ باری نے موسم کو سرد کردیا،ملک اوربیرون ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح ان علاقوں کا رخ کررہے ہیں اور اس دلکش وادی کے دلفریب نظاروں،بلندوبالا کوہساروں،کئی سو سالہ پرانے اور قیمتی سرسبز درختوں اور حسین مناظر سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،بھوربن،نیومری اور گلیات کے تمام سیاحتی پوائنٹس سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں سیاح یہاں گزارے ہوئے اپنے یاد گار لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظرآتے ہیں جبکہ مال روڈمری پر سلفیوں کیلئے بنائے گئے مخصوص پوائنٹ پر سیاحو ں کی بڑی تعداد سیاح اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے کاروبارپر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔