WAPDA 43

،،، واپڈا مری کی نا اہلی ،،،

مری:واپڈا مری کی نا اہلی اور غفلت کے باعث یونین کونسل گھوڑا گلی مری کے گاؤں جاوا کی بجلی گذشتہ رات سے بند ہے واپڈا کے دعوؤں کے باوجودکئی علاقوں میں بجلی مکمل بحال نہ ہو سکی جسکے باعث اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ واپڈا حکام فون بند کر کے لمبی تان کر سو گئے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کوفوری اور مکمل بحال کرنے کامطالبہ کیاہے بصورت دیگر اہلیان علاقہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔