Passenger pocket 28

نیومری کے علاقے بن بازار میں مسافر جیب گہری کھائی میں جاگری

نیومری بن بازار میں جیب بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افرا د زخمی ہوگئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل مری منتقل کردیاگیا۔