Banks 25

مری تمام پرائیویٹ بنکوں کے لنک ڈاؤن

مری تمام پرائیویٹ بنکوں کے لنک ڈاؤن اکاونٹ ہولڈ اور بیرون ممالک سے آنی والی رقم وصول کرنے والے ذلیل وخوار ہونے لگے کسٹمر گھنٹوں بنکو ں کے باہر لائنوں میں لگنے پر مجبور ۔بنک ملازمین اندر بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصرووف تفصیلات کے مطابق مری میں پرائیویٹ بنکس کی آئے روز لینک ڈون ہونے پر بیرون ممالک سے بھیجے جانے والی رقم وصول کرنے کے لیے بنکوں کے دھکے کھانے پر مجبور بنک کے ملازمین لنک ڈون کا کہہ کر کسٹمر کو گھر بھیجنے لگے کسٹمر پورا پورا دن لائنوں میں انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنے پر مجبور ،اوپر سے کسی بھی بنک کے باہر انتظار گاہ پینے کے پانی اور واش روم کو کوئی بندوبست نہیں اور نہ ہی بزگوں اور خواتین کا احترام نظر آتا ہے۔جو سٹیٹ بنک کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ پرائیویٹ بنک کا آئے روز لنک ڈون ہونے پر کسٹمرز ذہنی پریشانی میں مبتلا۔ ہفتے کے پہلے روز ہی بنکوں کے لنک ڈاؤن پر سوالیہ نشان اسٹیٹ بنک آف کو بینکوں کی خستہ حالی پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ آئے روز بنکوں کا لنک ڈون بیرون ممالک سے آنے والی رقم حاصل کرنے کے لئے کسٹمر کو مختلف بہانوں سے ٹال مٹول کی جاتی ہے اصل وجہ بنک میں نان ٹیکنیکل سٹاف کے باعث کسٹمر کو اس کا ازالہ بھگتنا پڑتا ہے مری کے بینکوں میں تجربہ کار اسٹاف کو تعینات کیا جائے تاکہ کسٹمر کو بیرون ممالک سے آنے والے پیسے آسانی سے وصول کر سکیں بینکوں میں آنے والے سائلین نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے سخت نوٹس لے کر قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ،،،،