Murree Utilty Store Murree Utilty Store Murree Utilty Store 33

مری کی یونین کونسل دیول پاکیزہ مارکیٹ میں قائم واحد یوٹیلیٹی سٹور عوام کیلئے عذاب بن گیا

مری تحصیل مری کی یونین کونسل دیول پاکیزہ مارکیٹ میں قائم واحد یوٹیلیٹی سٹور عوام کیلئے عذاب بن گیامتعلقہ یوٹیلیٹی سٹور تواتر کے ساتھ دن 11 بجے کھلنے لگا اور دوپہر 2 بجے بند ہونے لگا جس سے اہل علاقہ کے غریب اورکم آمدن والے عوام روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کیلئے خوار ہونے لگی،سستی چینی حاصل کیلئے عوام اور سٹور انتظامیہ میں جھگڑے معمول بن چکے ہیں،خدشہ ہے کہ یہ چینی عام صارفین سے بچا کر بلیک میں فروخت کی جاتی ہے،سٹور انتظامیہ نے مہنگائی کی چکی میں بُری طرح پِسی عوام کیلئے حکومت کی جانب سے قدرے سستے نرخوں پر یوٹیلیٹی سٹور میں موجود اشیائے خوردونوش کا حصول بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے جسکے باعث دیول سے ملحقہ دیگر علاقوں ڈھوک فاروق اعظم، پچھوال، کالی پسی، بلیاں نی ڈھیری، پیر خانہ، لمبی باڑی، قلعہ، ڈھوک کلر، تمراڑی، ڈھوک ٹالی نکر، حد،کھیتر اور ترمٹھیاں وغیرہ کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مذکورہ یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کا جب موقف لیا گیا تو اس سٹور کے انچارج احمد کا کہنا تھا کہ وہ نیومری سے 25 کلومیٹر دور کے گاؤں کوّٹی کاکڑائی کے رہائشی ہیں روزانہ گھر سے اتنا دور سٹور آنے اور جانے میں تاخیر ہو جاتی ہے انکی معاونت کے لئے کوئی مزید سٹاف نہیں تھا، انہیں روزانہ اپنے سٹور کی کیش جمع کروانے اوسیاہ ایم سی بی برانچ میں جانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے سٹور بند کرنا ضروری تھاانہوں نے کہا کہ اب میرے اسسٹنٹ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اب ان عوامی شکایات کا تدارک کیاجائے گا،یونین کونسل دیول اور اس سے منسلک دیگر علاقوں کی عوام نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور اربابِ اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور اپر دیول پاکیزہ مارکیٹ کی انتظامیہ کا قبلہ درست کیا جائے اور عوام کی شکایات کا ازالہ کیاجائے وگرنہ دیول کوہالہ برائیڈل روڈ کو بلاک کرکے زبردست احتجاج کیا جائے گا۔