Environment Day 95

5 جون عالمی یوم ماحولیات

مری:5 جون عالمی یوم ماحولیات پوری دنیا میں بدلتی موسمی تبدیلی کیوجہ سے روزبروز اہمیت اختیار کرتاجارہا ہے ماحولیاتی آلودگی کے باعث کبھی زلزلے کبھی طونان اور دیگر قدرتی آفات کا ہمارے کرہ ارض کو کو سامنا کرناپڑتا ہے اگر ہم سب نے ملکر اسکے سدباب کیلئے کوئی عملی منصوبہ بندی اورکردار ادا نہ کیا تو ہماری زمین پر انسانی بقاء کو شدید نقصانات پہنچ سکتے ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنائیں اگر آلودگی کو مکمل طورپر ختم نہیں کرسکتے تو اسے کم سے کم کرنے کی کوشش تو کرسکتے ہیں اسکے لازم ہے کہ تمام اداروں میں اسکی تشہیر کیلئے آگاہی مہم چلائیں، شجرکاری،جنگلات کا تحفظ اورافزائش کے بارے میں آگاہ کریں،اس حوالے سے دلچسپی پیداکرنے کیلئے مختلف تقریبات کااہتمام کیاجائے ان خیالات کا اظہار صدر مری انوائرمنٹل سوسائٹی مری امجد عباسی اور راجہ عثمان جنرل سیکرٹری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم موسم برسات اوربہار کے آغاز پر پر مختلف محکموں،تحصیل انتظامیہ، فلاحی تنظیموں اورعوام کے تعاون سے مری شہر اورتحصیل بھر کے دیہی علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورقدرتی ماحول کیلئے شجری کاری مہم چلائیگی،مال روڈ سمیت دیگرمقامات پر مقامی افراد او رسیاحوں کو آلودگی کے بارے شعور بیدارکرنے اورشجرکاری کے فروغ کیلئے ارزاں نرخوں پر پودے،پھول اور بیج سارا سال مہیاکریگے انہوں نے تنظیم کی طرف سے صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ 2020 کو مری کے سال کے طور پرمنایا جائے تاکہ اسکی ہریالی اورخوبصورتی کے منصوبے بنائے جاسکیں اور عوام میں شعور پیداہو،انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم دیگر کے باہمی اشتراک سے ہرسال 5 جون کو عالمی یوم ماحول کے موقع پر خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کرتی تھی لیکن اس سال کورونا ایس او پیز کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر مری سے اجازت نہ ملنے پر ملتوی کردی گئی۔