Hotel Association Murree 17

ہوٹل مالکان اورانتظامیہ کے وفد کی اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈئیر کلیم سے ملاقات

مری:ہوٹل ایسو سی ایشن مری کے صدر الحاج راجہ خلیل احمد خان کی قیادت میں ہوٹل مالکان اورانتظامیہ کے وفد کی اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈئیر کلیم سے ملاقات اس موقع پر کرنل اقبال تاج، ایگزیکٹیو آفیسرکینٹ بورڈ مری عارفین زبیر اور میجر تنویر بھی موجودتھے،گذشتہ روز کی ملاقات میں ہوٹل ایسوسیشن مری کے سینئر نائب صدر راجہ شہزاد رشید، راہنما ہوٹل ایسوسی ایشن مری و ایم ڈی ہوٹل ایمبسیڈر جی پی اوچوک مری عمیر جاوید عباسی ایڈووکیٹ، ایم ڈی ہوٹل فاران راجہ خضر خلیل کی اسٹیشن کمانڈر مری کو ہوٹلئیرز اور سیاحوں کو پیش آنے والے مسائل اور انکے حل کیلئے سیر حاصل گفتگو ہوئی،ملاقات میں اسٹیشن کمانڈر نے مری میں پارکنگ، شاہراہوں کی تعمیرو مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، پانی کی فراہمی اور بالخصوص مری کے بیوٹفکیشن پر فوکس کرتے ہوئے کہا کہ مری کے تمام رہائشی اور کمرشل پراپرٹی جن کی چھتیں جستی چادروں والی ہیں انکی چھتوں پر اٹلی کے سیاحتی مقام کی طرزپرلال، ہرا، نیلا اور پیلا رنگ کیا جائے تاکہ خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے جس پر ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے نمائندگان نے اپنی طرف سے اسٹیشن کمانڈر مری کو پورے پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔