Accident 42

مری تریٹ ایک گھر میں زہریلاسانڈ نکل آیا جبکہ سرینگر روڈ لوئر دیول مری میں کارحادثہ کاشکار

مری:تریٹ کے مقام پرایک گھر میں زہریلاسانڈ نکل آیا جبکہ سرینگر روڈ لوئر دیول مری میں کارحادثہ کاشکار ہوگئی،پہلاواقع یونین کونسل تریٹ مری کے ایک گھر میں زہریلے سانڈ کی موجودگی کی کال موصول ہوتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی ایمبولنس اور سپیشل ریسکیو وین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،ریسکیو اہلکاروں کے مطابق گھر میں موجود افراد میں سانڈ کے گھرداخل ہونے سے مکینوں میں کافی خوف وہراس پایا گیا،تاہم ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ کامیاب آپریشن مکمل کر کے زیریلے سانڈ کو زندہ اپنی حراست میں لے لیا،بعد ازاں اس زیریلا سانڈ کو محکمہ وائلڈ لائف مری کے حوالے کر دیا گیاکامیاب آپریشن پر علاقہ مکینوں نے سکھ کاسانس لیااور ریسکیو اہلکاروں کو بروقت کاروائی کرنے پرخراج تحسین پیش کیا،جبکہ سرینگر روڈ لوئر دیول میں کارحادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا۔