gpo Murree 16

مری تحصیلدار آفس کی سابقہ خستہ حال عمارت میں منتقل

مری:عوامی احتجا ج پر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قائم سنٹر دیہی مرکز مال کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کی بجائے تحصیلدار آفس کی سابقہ خستہ حال عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں فرد اور انتقالات کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو بیٹھنے تک کی جگہ میسر نہیں ہے جبکہ کھنڈرات کامنظر پیش کرتی عمارت میں داخل ہونا بھی خطرے سے خالی نہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے دیہی مرکز مال کی نئی عمارت میں منتقل کیاجائے۔