Pakistan Tehreek-e-Insaf Committee 12

تحریک انصاف تحصیل مری میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم جیسی بنیادی وجوہات سے ورکروں میں مایوسی کی لہر

مری:تحریک انصاف مری کے دیرینہ رہنماء نصیر عباسی آف نمبل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مرتبہ پی ٹی آئی تحصیل مری کی باڈی میں ایسے لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو عوام تو کیا ورکرز سے بھی رابطہ نہیں کرتے کیونکہ یہ تمام عہدیداران وہ ہیں جن کی مستقل رہائش اورکاروبار راولپنڈی اسلام آباد میں ہے،فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم جیسی بنیادی وجوہات سے ورکروں میں مایوسی کی لہر زور پکڑتی جا رہی ہے کیونکہ یہ لوگ تو اسلام آباد میں بیٹھ کر ایم این اے اورایم پی سے رابطہ کر کے ذاتی کام کروا لیتے ہیں مگر عام ورکروں کے لیے کوئی باضابطہ فورم نہیں ہے،تحصیل مری کی باڈی میں ایسے لوگ ہیں جن کو پارٹی آئین سے اور عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے آج تک جو منصوبے مختلف یونین کونسلوں میں پائیہ تکمیل کو پہنچے ہیں ان میں سے ایک منصوبے پر عوام خوش نہیں ہیں اورمسلسل شکایات کر رہے ہیں لہذا نظریاتی و بانی ورکرز ایک علیحدہ کمیٹی بنا کر ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عام کارکنوں اور عوام کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل جلدطے کیاجائیگا۔