Mohammad Kaleem 62

ویوفورتھ ہوٹلوں مالکان اپنے ہوٹلوں کی چادر چھتوں پر پینٹ کروائیں، سٹیشن کمانڈرمری

        مری سٹیشن کمانڈرمری برگیڈیئر محمدکلیم اور اے کیو کرنل محمدتاج،میجر تنویر اور سی اوکینٹ عارفین زبیر سے ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی، صدر سید تاج بخاری، حنیف خان ترک راجہ مسعود آصف عباسی، عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ، راجہ محسن عثمان عباسی سے نجی ہوٹل میں خصوصی ملاقات جبکہ دیگر کاروباری شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ا س موقع پر سٹیشن کمانڈرمری برگیڈئیرمحمدکلیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مری شہر ہم سب کا اس سرسبز اورخوبصورت علاقے کو دلکش اورجاذب نظر بنانے کیلئے سب سٹیک ہولڈرز کو مل کااپناکردارادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی طرف سے جاری ایس اوپیز پر سب کوملکراس پر عملدرآمد کروانکر اسے کوروناسے سب ملکرمکمل محفوظ بنائینگے تاکہ دیگر ممالک کی طرح ہم بھی ملکہ کوہسارکو فری ماسک بناسکیں انہوں نے کہا کہ ویوفورتھ ہوٹلوں مالکان اپنے ہوٹلوں کی چادر چھتوں پر پینٹ کروائیں تاکہ خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے اس سلسلے میں سٹیشن ہیڈکواٹر سول انتظامیہ سے ہرممکن تعان کریگا،اس موقع شرکاء نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا اورسٹیشن کمانڈرکی آمد پرانکا شکریہ ادا کیا،،،