thq hospital murree 30

ایم ایس سول ہسپتال مری محسن شاہ بخاری کے ناروا سلوک سے ڈاکٹر اور سٹاف سراپا احتجاج

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری میں ایم ایس کے نارواسلوک کے خلاف ڈاکٹرز اور سٹاف سراپا احتجاج جمعہ کے روز ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبے بند کر کے ہڑتال کر ڈالی دور دراز سے آنے والے مریض رل گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے سفارش اور رشوت کے زور پر تعینات ایم ایس سول ہسپتال مری محسن شاہ بخاری کی ہٹ درمی اور ناروا سلوک سے تنگ آ کر جمعہ کے روز تمام ڈاکٹرز اور سٹاف نے ایمرجنسی کے علاوہ او پی ڈی سمیت تمام شعبے بند کر دیے جسکی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریض جو پہلے ہی ہسپتال میں علاج نہ ہونے کے باعث راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بھیج دیے جاتے ہیں ہڑتال کے باعث رُل گئے ڈاکٹروں کے مطابق ایم ایس کا رویہ ڈاکٹرز اور سٹاف کے ساتھ نہایت ہتک آمیز ہے جس کی کئی بار اعلٰی حکام تک شکایات بھی پہنچائی جا چُکی ہیں جس کے متعلق ڈی سی راولپنڈی نے دسمبر میں سیکیرٹری ہیلتھ کو رپورٹ بھی بھیجی تھی جس میں ایم ایس کو ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی لیکن اثرو رسوخ رکھنے والے ایم ایس محسن شاہ بخاری نے سفارش اور رشوت کے زور پر اپنی ٹرانسفر دوبارہ رکوا لی جس کی بعد اب وہ انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے یاد رہے کہ گائنی کا شعبہ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے