Muhammad Kaleem Station Commander Murree 80

تحصیل مری میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی مثالی ہے برگیڈیئر محمد کلیم اسٹیشن کمانڈر مری۔

تحصیل مری میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی مثالی ہے برگیڈیئر محمد کلیم اسٹیشن کمانڈر مری۔

کسی بھی بڑے سانحے سے نمٹنے کے لیۓ پاکستان آرمی کے جوان اور ریسکیو 1122 کے اہلکار ہردم تیار ہیں۔

انچارچ ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے ریسکیو 1122 مری کی تفصیلی رپورٹ پر بریفنگ دی،پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 حادثات کی روک تھام کی آگاہی کے لیے کوشاں ہے اور کسی بھی قسم کے حادثہ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اسٹیشن کمانڈر مری کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی پر ریسکیو اہلکاروں کو شاباش،اس موقع پر ریسکیو 1122 کی کاوشوں اورعوام کی خدمت کرنے پر سلام پیش کیا گیا اور ریسکیو کی خدمات کو سراہا گیا۔

دونوں سربراہان نے مری میں باہمی ورکنگ ریلیشن اور روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا،اس موقع پر انچارج ایمرجنسی آفیسر نے اسٹیشن کمانـڈر کو ایمرجنسی سروس آکیڈمی مری آنے کی دعوت بھی دی۔