murree Restaurant 22

ملکہ کوہسار مری میں ریسٹورنٹ مالکان نےخود ساختہ قیمتوں میں اضافہ

مری:ملکہ کوہسار مری میں ریسٹورنٹ مالکان نےخود ساختہ قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ملک کے اہم ترین سیاحتی مقام پر ہر ایک نے من مرضی کا ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔چکن بون لیس ہانڈی اٹھارہ سو سے دو ہزار روپے میں فروخت کی جانے لگی چائے کا کپ چالیس سے پچاس روپے تک فروخت کیا جانے لگا مری انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی پر خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق گرمائی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر سے سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی ریسٹورنٹ مالکان نے خود ساختہ قیمتوں میں اضافہ کردیا چکن بون لیس ہانڈی دو ہزار روپے میں فروخت کی جانے لگی ٹھنڈے موسم میں چائے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا چائے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا کارٹ روڈ لوئر بازار میں چائے کا کپ 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مال روڈ کے ریسٹورنٹس میں 40 سے 50 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے نان کی قیمت 15 روپے سے بھی زائد جب کہ روٹی بارہ روپے میں فروخت کی جانے لگی سیاحتی مقامات پر ہر جگہ من مرضی کے ریٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مری انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام سیاحوں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،،،،