Rai Mazhar Iqbal 104

گرمائی سیزن کے دوران ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔ رائے مظہر اقبال

ملکہ کوہسار مری میں گرمائی سیزن کا آغاز ہو چکا ہے ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے سیاح حضرات مری کا رخ کر رہے ہیں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری نے مری شہر کے اندر ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے پانچ روڈز کو ون وے قرار دے دیا سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ون وے روڈز پر سپائکس بیرئیر لگا دئیے گئے ہیں تا کہ قانون کا نفاذ بلا امتیاز کرایا جا سکے۔جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مری سے باہر جانے کا راستہ ملے گا۔ سپائکس بیرئیر تمام ون وے روڈز کی شروع میں لگائے ہیں جسکی وجہ سے ہر عام اور خاص کے لئے ایک قوم ایک قانون ہونے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ون وے کی خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کے ٹائر برسٹ ہو جائیں گے۔ اس لئے ون وے کی سختی سے پابندی کریں۔ سر کل مری میں پارکنگ کی گنجائش بہت کم ہے اس لئے مختص شدہ جگہ پر اور مناسب جگہ پر اپنی گاڑی پارک کریں تا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو۔ گرمائی سیزن کے دوران ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آؤٹ سٹی سے آنے والی پبلک سروس و سپیشل ٹورسٹ گاڑیاں اپنے کاغذات مکمل لائیں اور گاڑی مکینکلی فٹ ہونی چائیے۔ سپیشل پاس نہ ہونے کی صورت میں گاڑی کو مری شہر میں انٹر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ٹریفک وارڈنز افسران اپ کے محافظ ہیں ان کی ہدایات پر عمل کریں یہ اپکی زندگی کو محفوظ بنانے اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سرکل مری میں گرمائی سیزن کے دوران کسی بھی جگہ پر کوئی ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم سنی بنک 051-9269200 پر رابطہ کریں۔