Murree illrgal constrution picture 66

مری کو تباہ کرنے کاسلسلہ جاری پہاڑوں کر ختم کرنے اورپتھروں کی نکاسی کا بڑے پیمانے پر

مری:وطن عزیز کے پرفضاء اور اہم ترین سیاحتی ہل سٹیشن مری کو تباہ کرنے کاسلسلہ جاری پہاڑوں کر ختم کرنے اورپتھروں کی نکاسی کا بڑے پیمانے پرکی جارہی ہے اورنکلنے والی ٹنوں کے حساب سے مٹی جنگلات میں پھینکے جانے سے سرسبز درخت اور خود رو پودے بھی تباہ ہوگئے ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں مری کے اہم ترین مقام جی پی اوچوک مری سے چند گز کے فاصلے پر بڑے پیمانے پر پہاڑ کوہیوی مشینری سے کاٹنے اورچٹانوں کو توڑنے کے باعث اس مصروف ترین شاہراہ پر پتھروں کوبیدردی سے توڑے جانے سے گذشتہ دنوں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوچکا ہے جبکہ اس روڈ سے ہزاروں کے حساب سے سیاحوں اورمقامی لوگوں کی گاڑیاں دن رات گزرتی ہیں اور خطرہ ہے کہ کوئی بڑا جانی ومالی نقصان بھی ہوسکتا ہے عوامی اور سیاحتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں جنگل کاقانون ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اس سلسلے کوختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔