Roads Roads 18

مری جگہ جگہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مری:لاک ڈاؤن کے ختم ہونے اورگرمائی سیزن کے شروع ہوتے ہی سیاحوں اورمقامی لوگوں کوشاہراہوں کی تعمیرومرمت نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کاسامنا عرصہ سے سڑکوں کی تعمیرو مرمت نہ ہونے سے ملکہ کوہسار مری کی تمام اہم مین اور سیاحتی شاہراہیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں، جگہ جگہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ اگر کسی روڈ پر محکمہ ہائی وے فنڈز کوختم کرنے اورہضم کرنے کیلئے تھوڑی سی مرمت کرواتا بھی ہے لیکن ناقص میٹریل کے استعمال کرنے سے چند دنوں میں نئی مرمت کی ہوئی روڈ پرانی حالت سے بھی ابتر ہوجاتی ہے جس کے باعث جہاں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں وہاں سیاحوں کو سیرتفریح میں اورپیدل چلنے والوں کو بھی شدید پریشانی کاسامان ہے عوامی،سیاحتی اورکاروباری حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اورمحکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور خستہ حال سڑکوں کی فوری تعمیرومرمت کا مطالبہ کیا ہے۔