murree news pti 96

مری کی 15 یونین کونسلز میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف ڈاون

مری :پنجاب میں بلدیاتی انتخابات۔تحریک انصاف مری کی اہم شخصیات کے اپوزیشن جماعتوں سے اندرون خانہ رابطے۔تبدیلی سرکار سے فائدہ اٹھانے والے بلدیات میں اپوزیشن میں جا کر عوامی ہمدردیاں سمیٹنے کو تیار۔مری کی 15 یونین کونسلز میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف ڈاون۔سوشل میڈیا پر یہاں کی منتخب قیادت کو سپورٹ کرنے والوں کی اکثریت یا تو بیرون ممالک یا پھر بسلسلہ روزگار ملک کے دوسرے شہروں میں۔حکومتی جماعت شمالی پنجاب کی صدارت مری کے پاس ہونے کے باوجود حاصل عوامی ہمدردیاں لوز کرتی نظر آتی ہے عمران خان کے مضبوط ٹائیگرز بھی نظریاتی گروپ کے ساتھ اتحادی اتفاق گروپ سے بھی آئندہ ووٹ دینے سے توبہ کی پوسٹیں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں ۔مری میں اہم بانی ورکر نصیر عباسی کی طرف سے فنڈز کی غیر منصافانہ تقسیم رکن پنجاب اسمبلی پر تحریک انصاف کے وٹس ایپ گروپ کی زینت بن چکے ہیں۔اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخاب اکتوبر یا نومبر میں ہوۓ تو تحریک انصاف مری شمالی پنجاب کی صدارت رکھنے کے باوجود میچ ہارتی نظر آتی ہے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدور راجہ عتیق سرور اور حافظ عثمان عباسی بھی یوم تکبیر کی تقریب میں کھل کر تحریک انصاف مری پر برس چکے ہیں یہ تمام تہور دیکھتے ہوۓ رکن پنجاب اسمبلی گزشتہ دنوں مری کی یونین کونسل مسیاڑی میں آۓ جہاں پر عوام الناس کو فون کالیں کر کر کہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی۔