Revenue Department 52

محکمہ مال اورریونیو کے حوالے سے عوامی شکایات کو فو ری حل

مری:وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ مال اورریونیو کے حوالے سے عوامی شکایات کو فو ری حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے جناح ہال مری میں گذشتہ روز یکم جون کو ماہانہ کھلی کچہری لگائی جس میں تحصیلدار،نائب تحصیدار مری،قانون گوہ،کمپوٹر اراضی سنٹر کے اے ڈی ایل آر عملے اورتحصیل بھر کے پٹواریوں نے شرکت کی کھلی کچہیر میں لوگ محکمہ ریونیو اور دیگر کیخلاف شکایات کے انبار لگادئیے جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے ان پر سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے انہوں نے عوامی کی طرف سے کی گئیں لاتعداد شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے انہوں نے تمام افسران اور عملے کو وارننگ دی کہ عوامی مسائل کے حوالے سے شکایات پر سخت ترین محکمانہ کاروائی کی جائیگی سائلین کوعزت کے ساتھ پیش آئیں اور انکے مسائل کو فوری حل کیاجائے۔