Murree Jamaat e Islami 41

ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا

مری:جماعت اسلامی پاکستان ملک میں اللہ کے قانون کے نفاذ کیلئے جہدو جہد کررہی ہے جب اللہ کا قانون نافذ ہو گا تو نہ کرپشن ہوگی اورنہ جھوٹ سے کام چلے گا جماعت اسلامی کا مقصد کبھی بھی اقتدار حاصل کرنانہیں رہا بلکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف نظام کی تبدیلی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بھوربن میں سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سہیل عباسی کی صاحبزادی سابق جنرل کونسلرز یوسی روات راجہ سعید عباسی جماعت اسلامی تحصیل مری کے سابق امیر و ڈائریکٹر دختران اسلام اکیڈمی بانسرہ گلی مولانا عتیق الرحمان عباسی کی بھتیجی کی شادی کے موقع پررخصتی کی تقریب کے موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب ہوں یا قومی جماعت اسلامی اپنے منشور اور اپنے جھنڈے تلے انتخاب میں حصہ لے گی اب عوام باشعور ہے عوام کو پتہ ہے کہ واحد جماعت اسلامی ہے جو ملک سے کرپشن جھوٹ نا انصافی کا خاتمہ کر سکتی ہے آج ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا عام آدمی دووقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا انھوں نے کہا کہ اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں جسکی بڑی وجہ ان کا اپنا اپنا بیانیہ ہے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام ہے۔