Rescue 1122 Murree 45

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

مری:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی طرف سے گذشتہ روز ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کو کنٹرول روم انچارج نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسکے مطابق ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ (8247) کالز موصول ہوئیں جن میں سے(704) ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں (750) افراد کو ریسکیو کیا گیا،متاثرین میں سے (121) افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، (622) افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ (7) افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،(105) ٹریفک حادثات(455) میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے (13) واقعات،(7) لڑائی جھگڑے کے،جبکہ (124) دیگر ایمرجنسیز تھیں (101) مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری کے مختلف ہسپتالوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا گیاانچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کیطرف سے تمام ونگ انچارجز کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،موٹر سائیکل سورا ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اوردوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عوام مکمل عمل کریں،محفوظ معاشرے کے لی? سرگرم ریسکیو 1122۔