Forests murree 50

جنگلات اور جنگلی حیات کو بچانے کیلئے ہم کوشش کر رہے ہیں

مری:جنگلات اور جنگلی حیات کو بچانے کیلئے ہم کوشش کر رہے ہیں، نیشل پارک کے بارے میں آج بھی ہماراموقف وہی ہے جو ہائی کورٹ میں تھا پہلے عوام کے حقوق کا تحفظ اپنا فرض سمجھتا ھوں جب تک محکمہ اور حکومت عوام کو ساتھ لے کر نہ چلے گی یک طرفہ کوئی فیصلہ نہیں مانا جائے گاخطہ کوھسار کے بسنے والوں نے گورے کے کالے قانون کا مقابلہ کیا اور آزادی حاصل کر لی آج کے دور میں ان کے پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کا مقابلہ ضرور کیا جائے گا جنگلات اور آئین پاکستان کی حفاظت کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے حقوق کے تحفظ کو بھی فرض کو بھی یقینی بنایاجائیگاہم اگر آپس میں اتحاد رکھیں اپنے علاقے سے وفاداری کریں تو ہم اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں حکومتی پالیساں ہمارے خلاف پہلے بھی بنتی رہی ہیں اور بنتی رہیں گے ہمار افرض ہے کہ جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے اپنا بھرپورکررداراداکریں ان خیالات کااظہارخسار عباسی ممبر گزارہ جنگلات ایڈوائزری کمیٹی راولپنڈی، اسد محمود عباسی، مظہر عباسی، عرفات عباسی،ارشد عباسی،نصیر عباسی اورمری کے دیگر معززین علاقہ نے برگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید ستی کی جنگلات کی حفاظت اورافزائش کیلئے کی گئی کاوشوں پر انکوخراج تحسین پیش کیا اور حکومت اور متعلقہ اداروں سے گزارش کی ہے کہ مری کی خوبصورتی اور جنگلات کی تباہی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔