Minhaj-ul-Quran International 21

تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے جملہ فورمز کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب

مری:تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے جملہ فورمز کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب تحصیل آفس لوہرٹوپہ میں ہوئی جسمیں تحریک منہاج القرآن،پاکستان عوامی تحریک،منہاج القرآن ویمن لیگ،منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحصیل کے عہدیدران نے شرکت کی اس موقع پر تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی نے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک کے چار فورمز نے ضلع بھر میں شاندار اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیااور مرکز کی طرف سے ان کو شیلڈ اور اسناد پیش کی گئیں تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے سرپرست اور تحصیل کوآرڈینیشن کونسل کے صدر محمد الطاف عباسی نے عہدیداران سے حلف لیاحلف کے اہم نکات یہ تھے تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر منہاج القرآن کی قرآن و سنت کے فکر اور نظرئیے کے فروغ کیلیے مرکزی پالیسز اور ہدایات کو مدنظر رکھے گا،ہر سطح کے عہدیداران کیلئے منہاج القرآن سے باقاعدہ وابستگی بصورت ممبر شپ لازم ہوگی،ہر سطح کے تمام فورمز کے عہدیداران کا سیاسی پلیٹ فارم صرف اور صرف پاکستان عوامی تحریک ہوگا اور تنظیم کو مصلحت کا شکار ہر گز نہیں ہونے دیا جائیگا،تحریک منہاج القرآن کے ویژن 2025 ء کے اہداف کے حصول کیلیے نئے عزم اور ولولے سے جدوجہد کو تیز تر کیا جائیگا،پاکستان عوامی تحریک کے صدر عبدالغفار چوہدری نے کہا کہ مری میں عوامی تحریک کے پلیٹ فارم پر اہم عوامی ایشوز کو منظم انداز سے اجاگر کیا جائیگا اور مری میں صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائیگاآخر میں ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔