Niazi Teaching Hospital 45

نیازی ٹیچنگ ہسپتال سترہ میل کا ڈپٹی کمشنر اسلام آبادمحمدحمزہ شفقات کو تفصیلی دورہ

مری:تحصیل مری،اسلام آباد،راولپنڈی اورگردونواح کے علاقوں کو بہترین،جدید ترین اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنیوالے نیازی ٹیچنگ ہسپتال سترہ میل کا ڈپٹی کمشنر اسلام آبادمحمدحمزہ شفقات نے 26 مئی کو تفصیلی دورہ کیا،ڈائریکٹر ہسپتال کرنل ڈاکٹر اکبر نیازی،ٹیچنگ ہسپتال (ر)غلام مجتبیٰ عباسی تمغہ امتیازملٹری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،ڈائریکٹرہسپتال نے جنرل پبلک کو دی جانے والی سہولیات اور کوڈ – 19 سنٹرکی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے عوام کو دی جانے والی سہولیات پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا،ڈپٹی منیجر مارکیٹنگ وکمیونیکشن مسٹر مدثرفاروق نے بھی ڈی سی اسلام آباد کو ہسپتال ھذامیں بہارہ کہو اسلام آباد،مری اورگردونواح کی جنرل پبلک کو دی جانے والی طبی سہولیات کی مکمل تفصیلات بتائیں،ڈی سی کو جب بتایاگیا کہ اسلام آباد ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن بھی ہسپتال ھذاکے پینل پر ہے تو انہوں نے اس پر خوشی اظہار کیااوراسلام انتظامیہ کو بھی اس میں شامل کرنے کی تجویز دی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈائریکٹرہسپتال اور انکی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈوں کادورہ بھی کیا ڈائریکٹر نے عوام کو دی جانے والی علاج کی سہولیات کی تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پرچیئرمین ہسپتال ڈاکٹر اکبرنیازی نے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو ہسپتال کادورہ کرنے یادگار اعزازی شیلڈ بھی دی اور انکو ہسپتال کادورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔