Murree Judicial references 53

،،،مری جوڈیشل حوالات کا افتتاح،،،

مری بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوباڈی صدر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ کی کاوشوں کے بعد جوڈیشل کمپلکس میں 12 سالوں سے بند جوڈیشل حوالات بحال کردی گئی جوڈیشل حوالات کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی جناب چوہدر ی طارق جاوید نے مری جوڈیشل کمپلکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج مری چوہدری عامر ضیاء اورسول جج مری کی موجودگی میں کیا افتتاحیہ تقریب میں صدر مری بار ایسوسی ایشن جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری باروسیم الدین اعباسی ایڈووکیٹ کے علاوہ اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،شبیرمحمودملک ایڈووکیٹ،محمدنذیرعباسی ایڈووکیٹ،راجہ اشتیاق عباسی ایڈووکیٹ اورجملہ ممبران مری بار نے شمولیت کی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری کے لوگوں کو جوڈیشل حوالات کی بحالی سے فائدہ ہوگا اورملزمان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی بھیجنے کے بجائے مری کے حوالات میں رکھاجائیگا۔