tourist places murree 151

سیاحتی مقامات سیروتفریح کیلئے کھول دئیے گئے

مری:سیاحتی مقامات سیروتفریح کیلئے کھول دئیے گئے جسکے بعد ملکہ کوہسار مری کے سیاحتی مراکز کی رونقیں پھربحال ہونا شروع ہو گئی ہیں جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ مری میں بھی جاری ہے نیومری پتریاٹہ چیئرلفٹ،کشمیرپوائنٹ کی معروف سافٹ ویل سفاری ٹرین سمیت تمام سیاحتی مقامات کھل گئے سیاح ملکہ کوہسارمری کے دلکش مناظر،دلفریب موسم اور خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کارخ کررہے ہیں مری کے ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کی انتظامیہ اوردیگر کاروباری حلقوں نے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنا شروع کردیا ہے ان کاکہنا ہے کہ این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ شرائط پر عمل کیاجارہا ہے جبکہ فیس ماسک،سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھاجارہا ہے۔