murree Inflation 36

ملکہ کوہسار مری اور گردونواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی طوفانی مہنگائی

 ملکہ کوہسار مری اور گردونواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی طوفانی مہنگائی نے غریب اورکم آمدن لوگوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کے ساتھ ساتھ بیکری والوں نے بھی تمام اشیاء جن میں بند،ڈبل روٹی بسکٹ اوردیگر اشیاء میں بھی چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث بہت اضافہ کردیا ہے،ایک طرف تو حکومتی ترجمان تو اپنی حکومت کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں اور روزانہ اعشاریوں میں بہتری کی نویدیں سناتے ہیں لیکن دوسری طرف غریب عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں،غریب عوام نے جھوٹے دعوے کرنے والوں سے سوال کیا ہے کہ غریب عوام نے حکومتی ترجمانوں سے سوال کیاہے کہ مہنگائی اوربیروزگاری میں اضافے کے علاوہ کچھ اچھا نظر نہیں آتا، کیاعام آدمی کے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء آٹا،چینی،چاول،دالیں،گھی،چکن،گوشت،روٹی اور دیگر کی قیمتوں میں روزانہ کتنا اضافہ ہورہا ہے صرف ٹاک شو میں سب اچھا کی گردان الاپنے والوں کو زمینی حقائق کو بھی دیکھناچاہیے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔