Tourists 45

ملکہ کوہسار مری آج 24 مئی کوسیاحوں کی آمد شروع ہوجائیگی

ملکہ کوہسار مری آج 24 مئی کوسیاحوں کی آمد شروع ہوجائیگی اس سلسلے میں حکومتی ایس اوپیز کے تحت سیاحوں کو خوش آمدید کرنے کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں سیاحتی مقامات کے عوام بھی لاک ڈاؤن کے ختم ہونے پر انتہائی خوش ہیں جبکہ ملکہ کوہسارمری اورگلیات کاموسم بھی انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے دودن سے جاری بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤں کاسلسلے بھی رک گیا ہے لاک ڈاؤن کے بعد ایک مرتبہ پھر جہاں ملکہ کوہسار کی رونقیں بحال ہوجائینگیں و ہاں دیہاڑی دار اورروزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کے گھروں کے چولہے بھی جل جائینگے،خوش آئند امر یہ ہے کہ مری کے کاروباری حلقے نے حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمدکرنے کے انتظامات بھی مکمل کرلئے ہیں۔