murree Kashmir point 173

مری میں جنگل کاقانون ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ،عامر گل نواز عباسی

مری:پی ٹی آئی مری کے رہنماء نے کشمیر پوائنٹ میں تعمیراتی کام شروع کیااوربڑی تعداد میں کھدائی اور پتھروں کی نکاسی کی جسکے باعث پوراعلاقہ کیلئے شدید خطرات پیداہوچکے ہیں اور آنے والے موسم برسات میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے جبکہ مذکورہ علاقہ کے رہائشیوں کی پانی کی پائپ لائنیں بھی توڑ دی ہیں جسکے باعث پوراعلاقہ پانی کی بوندبوندکو ترس گیا مری میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنگل کاقانون ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ان خیالات کا اظہار کشمیر پوائنٹ کے رہائشی مری کی معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت عامر گل نواز عباسی اور دیگر رہائشیوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ مری کی موٹریں بھی خراب ہیں اوردوہفتوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نہ موٹروں کی مرمت کروائی گئی ہے اورنہ ہی نئی موٹریں لگائی گئی ہیں کشمیر پوائنٹ جو ملکہ کوہسار مری کا اہم ترین سیاحتی مرکز ہے اس کی خوبصورتی اورسیاحتی اہمیت کو ختم کیاجارہا ہے انہوں نے حکومت پنجاب کے اعلیٰ حکام،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورمری کی خوبصورتی اورقدرتی ماحول کو تباہ کرنے والوں اورمتعلقہ ذمہ دار محکموں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور رہائشیوں کو فوری طور پر پانی فراہم کیاجائے۔