Protest 28

پاکستان عوامی تحریک مری کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ،

مری:پاکستان عوامی تحریک مری کے زیر اہتمام اسرائیل کی دہشت گردی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں شاندار احتجاجی مظاہرہ،احتجاجی مظاہرہ منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنڈاں سے سٹارٹ ہوا اور کوہسار مارکیٹ بھوربن مری پر اختتام پزیرہوا، قیادت منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے راہنما پروفیسر ارشد محمود مصطفوی،تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی، صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل مری عبدالغفار چوہدری، حکیم اجمل قادری، طاہر محمود عباسی، محمد الماس عباسی، شکیل الرحمن عباسی، کامران ریاض عباسی، ممتاز حسین عباسی، احمد محی الدین اور عزیز قادری نے کی احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر، ارشد محمود مصطفوی نے اسرائیل کی حالیہ فلسطینیوں پر بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسلم حکمرانوں کو اسلامک بلاک کے قیام پر زور دیاانہوں نے کہا آج امت مسلمہ کو نیٹو فورسز اور یواین او کے مقابلے میں اسلامک فورسز کے قیام کو یقینی بنانا ہوگاتاکہ ظلم و بربریت کا راستہ طاقت کے ذریعے روکا جا سکے احتجاجی مظاہرے سے تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی، پاکستان عوامی تحریک کے صدر عبدالغفار چوہدری اور سٹوڈنٹس ونگ کے صدر احمد محی الدین نے بھی خطاب کیا۔